وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کا مرکز بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کا مرکز بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے مریضوں کے لیے عالمی معیار کا اسپتال ہوگا۔

 انہوں نے اسپتال کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے عالمی معیار کو مدِنظر رکھنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کی تفصیلات
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہسپتال کے کنسپٹ ڈیزائن، بورڈ کی تشکیل، اراضی اور ہسپتال سے متصل کمرشل سینٹر پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کی ہدایات
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:جناح میڈیکل کمپلیکس کے مختلف بلاکس کو صوبوں سے منسوب کیا جائے۔اسپتال کی تعمیر، سٹاف بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے ذریعے تعمیری معیار کی تصدیق کی جائے۔بڑے اسپتالوں پر مریضوں کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے اسلام آباد میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر نظام کی بہتری کا منصوبہ تیار کیا جائے۔
عالمی معیار کی سہولیات
وزیراعظم نے کہا:"اللہ کے فضل و کرم سے پی کے ایل آئی مریضوں کی بہترین خدمت کر رہا ہے، جناح میڈیکل کمپلیکس کو پی کے ایل آئی سے بھی بہتر اور عالمی معیار کا اسپتال بنایا جائے گا۔"اسپتال میں جینٹوریل سمیت دیگر سروسز کو میرٹ پر آؤٹ سورس کیا جائے۔
بریفنگ
اجلاس کو بتایا گیا کہ:کونسپٹ ڈیزائن، اراضی کی منتقلی اور بورڈ کی تعیناتیاں حتمی مراحل میں ہیں۔تعمیر کے بہترین معیار کے لیے جیو ٹیک اسٹڈی اور اسلام آباد و گرد و نواح کے لیے سوشل امپیکٹ اسٹڈی جاری ہے۔مختلف اقدامات کے اہداف اور معینہ مدت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
شرکاء
اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سید مصطفیٰ کمال، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، چیئرمین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔