بہاولنگر: جولائی میں 2 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ اور خوراکی اشیاء تلف

بہاولنگر: جولائی میں 2 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ اور خوراکی اشیاء تلف

بہاولنگر (ویب ڈیسک): پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) بہاولنگر نے ماہِ جولائی کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ہزار لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ اور دیگر اشیائے خوردونوش کو تلف کر دیا۔

کارروائیوں کی تفصیل
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق:جولائی میں 53 کلو کنفکشنری آئٹمز اور 100 گٹکے کے پیکٹ ضائع کیے گئے۔فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مختلف مقامات پر 1 ہزار 720 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔
جرمانے اور قانونی کارروائیاں
176 فوڈ بزنس آپریٹرز پر 15 لاکھ 17 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔3 فوڈ بزنس مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔2 فوڈ یونٹس کی پروڈکشن بہتری تک بند کر دی گئی۔
ترجمان کا بیان
ترجمان محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو ملاوٹ سے پاک خوراک فراہم کرنے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔