بہاولنگر میں افسوسناک حادثہ، بجلی کی 11 ہزار وولٹ تار گھر پر گرنے سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق

بہاولنگر میں افسوسناک حادثہ، بجلی کی 11 ہزار وولٹ تار گھر پر گرنے سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق

بہاولنگر کے علاقے چک 272 ایچ آر میں بجلی کی ہائی وولٹیج تار ٹوٹ کر گھر پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے چک 272 ایچ آر میں 11 ہزار وولٹ کی مین بجلی کی تار اچانک ٹوٹ کر ایک گھر پر آ گری۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت گھر میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا سو رہے تھے کہ بجلی کی تار گرنے سے تینوں کرنٹ کی زد میں آگئے۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہارِ افسوس، رپورٹ طلب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہاولنگر میں بجلی کی ہائی وولٹیج تار گرنے کے واقعے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔