بچوں کے استحصال سے متعلق مذاق، سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا

بچوں کے استحصال سے متعلق مذاق، سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنے ایک بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔

 صارفین کی جانب سے ان پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق نامناسب مذاق کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔رجب بٹ ان دنوں مختلف ڈیجیٹل کریئیٹرز کے ساتھ ٹک ٹاک لائیو سیشنز میں شرکت کر رہے ہیں۔ ایک لائیو سیشن کے دوران انہوں نے زید علی کے چہرے کے تاثرات پر گفتگو کرتے ہوئے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق ایک جملہ بطور مذاق کہا۔لائیو سیشن کی ویڈیو کا مذکورہ حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے رجب بٹ کے بیان کو غیر حساس اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔کئی صارفین نے متعلقہ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا، جبکہ بعض صارفین نے رجب بٹ کے سوشل میڈیا مواد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔