جماعت اسلامی نے ستمبر سے حکومت کے خلاف تحریک دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بجلی، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف تحریک کی تیاریاں مکمل کریں۔ذرائع کے مطابق، جماعت اسلامی نے رواں ماہ کے دوران عوامی کمیٹیوں کی تشکیل کو بھی مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ یہ کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو حکومت کے خلاف تحریک سے آگاہ کریں۔گزشتہ سال، جماعت اسلامی نے بجلی اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف تحریک کا آغاز کیا تھا، اور اب بھی یہ سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ عوام کو حکومت کی جانب سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس تحریک کا مقصد عوامی سطح پر حکومت کے خلاف آواز بلند کرنا اور ان مسائل کے حل کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔