ایریزونا میں ایئرایمبولینس کا حادثہ، 4 افراد ہلاک

ایریزونا میں ایئرایمبولینس کا حادثہ، 4 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ایریزونا میں ایک ایئر ایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ایئرایمبولینس طیارہ ایک مریض کو لے جا رہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہو گیا۔حادثہ ایریزونا کے ایک ریموٹ علاقے میں پیش آیا، جہاں فوری طور پر ریسکیو اور امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا ہے۔حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ (NTSB) کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں، جو تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔