ویب ڈیسک: رومانیہ کے سابق صدر ایون ایلیسکو طویل علالت کے بعد 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
وہ گزشتہ دو مہینوں سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ایلیسکو نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران رومانیہ کو کمیونزم سے آزاد مارکیٹ معیشت کی طرف منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اور ملک کو یورپی یونین اور نیٹو کی رکنیت کے راستے پر گامزن کیا۔ 1989 میں رونما ہونے والی انقلاب کے بعد، وہ رومانیہ کے پہلے جمہوری صدر بنے اور تین بار صدر کے عہدے پر فائز رہے۔تاہم، ان کے دورِ صدارت کے دوران 1990 کی دہائی میں ہونے والے احتجاجات کے دوران پُرتشدد کریک ڈاؤن کی وجہ سے ان پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ ایون ایلیسکو کا انتقال ملک کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے، اور ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے سیاسی اور عوامی حلقوں میں تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔