بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ، جنیوا کنونشنز اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں،وزیر اعظم آزادکشمیر
مظفر آباد (آئی این پی )وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ مودی نے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ہندوتوا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ، جنیوا کنونشنز اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔چودھری انوارالحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے، 5 اگست کا اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔