لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔ جسٹس انوارالحق پنوں کے اعزاز میں رسمی الواداعی تقریب لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے خصوصی شرکت کی۔ الواداعی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے دیگر ججز بھی شریک تھے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے دیگر ججز کے ہمراہ جسٹس انوارالحق پنوں کو گلدستہ دیا۔