بانی کی تینوں بہنوں، ایم این ایز و رہنماؤں کو مختلف ناکوں پر روک دیا گیا، مقامی قیادت اور کارکن گرفتاری کے ڈر سے غائب
عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈارکو گرفتار کرلیا گیا‘پولیس پر ریلی میں شامل عالیہ حمزہ کی گاڑی سمیت متعدد گاڑیوں پر ڈنڈے مار کر شیشے توڑنے کا الزام
راولپنڈی‘لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ایجنسیاںبانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر بڑا مظاہرہ نہ ہوسکا، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمٰی اور نورین نیازی چکری انٹرچینج سے آگے نہ آسکے صرف ایک سینیٹر، دو ایم این اے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچے۔ صرف سینیٹر ہمایوں مہمند، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ، ایم این اے ساجد خان مہمند اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے جہاں پولیس نے آگے جانے سے روک دیا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے چھ رہنماؤں میں صرف ترجمان بانی نیاز اللہ نیازی جیل گیٹ 5 تک پہنچے لیکن پولیس نے فوری آگے جانے کی ہدایت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں ملاقات کے لیے براستہ موٹروے چکری انٹرچینج پہنچیں جہاں راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری نے ان کو اڈیالہ جیل کی جانب جانے سے روک دیا۔دو وکیل شمسہ کیانی اور اویس یونس اڈیالہ روڈ گورکھ پور ناکے تک پہنچے تو پولیس نے آگے جانے سے روک دیا، جبکہ پارٹی سیکریٹری سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ اور محمود خان اچکزئی کو اڈیالہ روڈ کے قریب پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ناکے سے آگے نہیں آنے دیا گیا۔پارٹی کی چند خواتین کارکن داہگل ناکیپر جمع ہوئیں اور نعرے بازی کی، پی ٹی آئی راولپنڈی اور اڈیالہ جیل کے قریب کوئی بڑا شو نہ کرسکی، مقامی قیادت اور کارکن گرفتاریوں کے ڈر سے غائب ہوگئے‘ لاہور میں احتجاجی ریلی کے دوران تحریک انصاف کے 6 اراکین پنجاب اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان میں پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی، ایم پی اے فرخ جاوید مون سمیت 6 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ لاہور میں پولیس نے احتجاجی ریلی میں شامل گاڑیوں پر ڈنڈے مار کر شیشے توڑ دیئے، ان میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کی گاڑی بھی شامل ہے، جاتی عمرہ پائن ایونیو کے قریب پی ٹی آئی کی ریلی کے موقع پر عالیہ حمزہ کی پولیس کے ساتھ مدبھیڑ ہوئی، جس پر مبینہ طور پر پولیس نے ڈنڈے برسائے اور گاڑی کی سکرین توڑ دی‘عالیہ حمزہ گرفتار ہونے سے بچ گئیں‘پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈارکو احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا