ملتان سلطانز کی فتح کے بعد اسٹیو اسمتھ کا پیٹر سڈل کو ’چاچا‘ کہہ کر دلچسپ انداز

ملتان سلطانز کی فتح کے بعد اسٹیو اسمتھ کا پیٹر سڈل کو ’چاچا‘ کہہ کر دلچسپ انداز

ملتان سلطانز کی فتح کے بعد ایک خوشگوار لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے اپنے ہم وطن ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو مذاقاً “چاچا” کہہ کر مخاطب کیا۔

میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران اس ہلکے پھلکے جملے نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا اور شائقین بھی اس لمحے سے خوب محظوظ ہوئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پیٹر سڈل کو “چاچا” کا لقب دراصل پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کے دوران دیا تھا، جو بعد میں کافی مقبول ہو گیا۔چند روز قبل پیٹر سڈل نے بھی ایک گفتگو میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے خود کو “فارین چاچا” جبکہ پاکستانی آل راؤنڈر افتخار احمد کو “لوکل چاچا” قرار دیا تھا، جس پر کرکٹ شائقین نے خوب لطف اٹھایا۔