پی ایس ایل کے مشہور “چاچا” پیٹر سڈل مشکل میں

پی ایس ایل کے مشہور “چاچا” پیٹر سڈل مشکل میں

پاکستان سپر لیگ  میں ’چاچا‘ کے نام سے مشہور آسٹریلوی فاسٹ بولر  پیٹر سڈل ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں، جب کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے قواعد کے تحت انہیں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ پابندی اس وجہ سے لگائی گئی ہے کہ  پیٹر سڈل اور انگلش آل راؤنڈر  سمیت پٹیل نے رواں سال جنوری اور فروری میں بھارت کے شہر Goa میں منعقد ہونے والی ورلڈ لیجنڈز پرو ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لیا تھا، جسے بھارتی کرکٹ بورڈ کی منظوری حاصل نہیں تھی۔انگلینڈ کرکٹ کے قوانین کے مطابق جو کھلاڑی گزشتہ 12 ماہ میں کسی غیر منظور شدہ لیگ میں شریک ہوں، وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے اہل نہیں رہتے۔ اسی بنیاد پر دونوں کھلاڑیوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

یٹر سڈل  ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے تھے، تاہم کلب نے ان کے معاہدے کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے متبادل کھلاڑی تلاش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔دوسری جانب سمیت پٹیل ڈربی شائر سے علیحدگی کے بعد نئے کاؤنٹی کلب کی تلاش میں تھے، مگر اب انہوں نے انگلینڈ کرکٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اس سیزن میں شرکت کی امید ترک کر دی ہے۔