تیز رفتار کار کی ٹکر، ایک سالہ بچہ زخمی

پولیس نے ڈرائیور گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی، مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر) ستوکتلہ کی نجی سوسائٹی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث کار ڈرائیور حسنین الحق کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر شاہ رخ خان کے مطابق ایک سالہ موسیٰ گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے اسے ٹکر ماردی۔ زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچے کو ٹکر مارنے کے بعد موقع سے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ حادثے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ ایس پی صدر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چھوٹے بچ…