مالاکنڈ: قلدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں اور دو بیٹیاں قتل، ملزمان فرار

مالاکنڈ: قلدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں اور دو بیٹیاں قتل، ملزمان فرار

خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقے قلدرہ میں نامعلوم افراد نے ماں اور دو بیٹیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

لیویز فورس نے تینوں لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ پولیس نے قتل کے اسباب معلوم کرنے اور ملزمان کے سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اب تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، اور علاقے میں شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔