پھولنگر میں ملتان روڈ دینہ ناتھ کے قریب موٹرسائیکل اور 22 ویلر ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ یاسمین، 8 سالہ عرفہ، اور 5 سالہ خدیجہ شامل ہیں۔متاثرہ فیملی مانگا منڈی سے سرائے مغل جا رہی تھی اور ان کا تعلق چشتیاں، بہاولنگر سے تھا۔ حادثے میں ایک مرد شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر پھولنگر منتقل کر دیا۔حادثہ موٹرسائیکل اور ٹرالر کے درمیان تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔