خیبر پختونخوا میں “احساس فیول سپورٹ سکیم” متعارف، موٹر سائیکل و رکشہ مالکان کو ماہانہ 2000 روپے ملیں گے

خیبر پختونخوا میں “احساس فیول سپورٹ سکیم” متعارف، موٹر سائیکل و رکشہ مالکان کو ماہانہ 2000 روپے ملیں گے

خیبر پختونخوا حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے کم آمدنی والے افراد کو ریلیف دینے کا عملی قدم اٹھا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مقصد کے تحت “احساس فیول سپورٹ سکیم” متعارف کرا دی گئی ہے، جس کا مقصد ایندھن کے بڑھتے اخراجات سے متاثرہ شہریوں کو سہارا فراہم کرنا ہے۔سرکاری اعلان کے مطابق اس سکیم کے تحت موٹر سائیکل، اسکوٹر اور رکشہ مالکان کو مالی امداد دی جائے گی، جس کے لیے مستحق افراد کو ماہانہ 2000 روپے فیول سپورٹ فراہم کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ صرف وہی افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی گاڑیاں ان کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہوں اور رجسٹریشن کی منتقلی مکمل ہو چکی ہو، جبکہ غیر رجسٹرڈ یا کسی اور کے نام پر موجود گاڑیاں اس سکیم کے لیے اہل نہیں ہوں گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سکیم کے لیے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز 6 اپریل سے کیا جا رہا ہے، جس کے بعد مستحق افراد درخواست دے سکیں گے۔یہ اقدام حکومت کی جانب سے مہنگائی کے دباؤ میں پسے ہوئے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، تاکہ روزمرہ کے سفری اخراجات میں کچھ کمی لائی جا سکے۔