نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا تیانجن میں لوبان ورکشاپ ایکسپیریئنس ہال کا دورہ

 چینی میزبانوں کے ساتھ لوبان فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال 
تیانجن (آن لائن)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے تیانجن میں لوبان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایکزیبیشن ہال کا دورہ کیا۔نائب وزیراعظم کو لوبان ورکشاپس کے کام اور پاکستان کے ساتھ موجودہ تعاون پر بریفنگ دی گئی ۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارنے چینی میزبانوں کے ساتھ لوبان فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور چین کے درمیان نئی صنعتوں میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم کے شعبے میں مشترکہ کاوشوں پر زوردیاگیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکنیکل ووکیشنل تعاون کو مضبوط بنانا پائیدار اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اہم قدم ہے، دوطرفہ تعاون پاکستان کے افرادی وسائل کو مضبوط کرتا ہے،ٹیکنیکل ووکیشنل پاک-چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو بھی فروغ دیتا ہے۔