انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف رواں ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے 24 سالہ ان کیپڈ فاسٹ بولر ہنری کروکومب کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔
سسیکس کے فاسٹ بولر نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنائی۔ کروکومب نے گزشتہ ہفتے سمرسیٹ کے خلاف تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ آٹھ روز بعد ایسکس کے خلاف بھی یہی کارنامہ دہرا دیا۔کروکومب کے لیے موجودہ سیزن شاندار ثابت ہوا ہے۔ انہیں جون میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھی مختصر مدت کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔دوسری جانب ڈربی شائر کے 29 سالہ ان کیپڈ بیٹر اینیورین ڈونلڈ کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ڈونلڈ نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں 12 میچز کے دوران 489 رنز بنائے ہیں۔آل راؤنڈر جیکب بیتھل گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، جبکہ بین ڈکٹ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 15 ستمبر سے شروع ہوگی، جبکہ پہلا ون ڈے 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔