نئے صوبوں کے مطالبے کی وجہ کیا؟ حمزہ شہباز کا مؤقف سامنے آگیا

نئے صوبوں کے مطالبے کی وجہ کیا؟ حمزہ شہباز کا مؤقف سامنے آگیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے صحافتی تنظیم پیما کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، نئے صوبوں کے قیام اور بلدیاتی انتخابات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات ناگزیر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں بروقت بلدیاتی انتخابات کروا لیتیں تو نئے صوبوں کا معاملہ اس شدت کے ساتھ سامنے نہ آتا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ ہی ہونے چاہئیں تاکہ جمہوری نظام نچلی سطح تک مؤثر انداز میں کام کرسکے۔سابق وزیراعلیٰ نے بیوروکریسی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی نے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کر دیے ہیں۔