تاجروں کے نئے صوبے کے مطالبے پر وزیر خزانہ نے جواب دینے سے گریز کر دیا

تاجروں کے نئے صوبے کے مطالبے پر وزیر خزانہ نے جواب دینے سے گریز کر دیا

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی ورکشاپ سے خطاب کیا اور بعد ازاں میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نجی شعبے کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ حکومت تنہا مسائل حل نہیں کر سکتی۔ورکشاپ کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایف بی آر کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے مرتب کیا جائے گا اور اس کا ایف بی آر کے بجٹ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو ملک کی قیادت کرنی ہے اور حکومت کا کردار محض سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے۔ایک موقع پر تاجروں نے وزیر خزانہ سے نئے صوبے کے قیام کے حوالے سے سوالات کیے، جس پر وزیر خزانہ نے جواب دینے سے گریز کیا۔