رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے ڈاکو ئوں سے دو الگ الگ مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہوگئے۔ پہلے مقابلے میں 15 موری کے قریب ناکہ بندی پر ملزموں نیفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تعاقب کے دوران جوابی فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل درخت سے ٹکرا گئی 27 مقدمات میں مطلوب ڈاکو نیک محمد عرف کالا گوپانگ زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔ دوسرے مقابلے میں اڈا گلمرگ کا رہائشی محمد کاشف زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ دونوں زخمی ڈاکو ئوں کو ہسپتال منتقل کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔