پائلٹ پراجیکٹ کے تحت پھول لگانے اور انڈر پاسز کی دیواروں کے ساتھ بیلیں اگانے کا کام شروع
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور کی مرکزی شاہراہ کینال روڈ پر واقع بیجنگ انڈر پاس کو قدرتی پھولوں اور شجرکاری کے پائلٹ پراجیکٹ کے لیے منتخب کر لیا گیا۔پی ایچ اے اور ٹیپا کی مشترکہ ٹیم نے گرین بیلٹ بنانے، موسمی پھول لگانے اور انڈر پاسز کی دیواروں کے ساتھ بیلیں اگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت کنکریٹ کے بجائے قدرتی خوبصورتی پر توجہ دی جا رہی ہے، جسے سافٹ اسکیپ ڈیزائن کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔محکمہ جات کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبے سے شہر کے سبزہ افزائی پروگرام کو ایک نیا ماڈل ملے گا، جو کامیاب ہونے کی صورت میں کینال روڈ کے دیگر انڈر پاسز تک بڑھایا جائے گا۔دوسری جانب تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران کچھ مسائل بھی سامنے…