لندن (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف3روزہ نجی دورے پر لندن روانہ ہو رہی ہیں ،ذرائع کے مطابق مریم نواز دورہ لندن کے دوران اپنی بیٹی کی گریجوایشن تقریب اورفیملی کی ایک شادی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز دورہ لندن کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کریں گی۔