ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے کاہنہ نو فیروزپور روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹکر کے باعث ہوا۔ موٹرسائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ ارشد، 32 سالہ عمر اور 34 سالہ فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر شدید رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو جناح اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے اسباب کی تحقیقات جاری ہیں اور ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔