لاہور میں آج بھی بارش کا امکان، درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

لاہور میں آج بھی بارش کا امکان، درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہر میں 40 سے 60 فیصد تک بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ماہرین موسمیات کے مطابق بارش کے امکانات کے باعث لاہور کے موسم میں مزید بہتری آنے اور موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔