کراچی، ڈیفنس تشدد کیس میں ایس ایس پی فدا جانوری کو کلین چٹ مل گئی

پولیس اہلکار تیمور نے اختیارات سے تجاوز کرتے اہلکاروں کو فلیٹ پر بلایا، دھاوا بولا 
کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ پر دھاوے اور بھائی بہن پر تشدد کے ہائی پروفائل کیس میں ڈی آئی جی ساتھ کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں ایس ایس پی فدا حسین جانوری کو مکمل کلین چٹ دے دی گئی ۔انکوائری رپورٹ میں واقعے کا تمام تر ملبہ پولیس اہلکار تیمور پر ڈال دیا گیا ہے۔رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکار تیمور نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ضلع کورنگی کے اہلکاروں کو فلیٹ پر بلایا اور دھاوا بولا۔ڈی آئی جی سائوتھ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایس ایس پی فدا حسین جانوری نے پولیس اہلکاروں کو بھیجنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا تھا۔ویڈیو میں سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس شخص پولیس اہلکار ہی تھا