نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں دہلی کی ایک عدالت نے عالمی شہرت یافتہ مصور مقبول فدا حسین(ایم ایف حسین ) کی دو متنازع پینٹنگز ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم دہلی ہائی کورٹ کی وکیل امیتا سچدیو کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا گیا۔امیتا سچدیو نے شکایت کی کہ یہ پینٹنگز ہندو دیوی دیوتائوں کو برہنہ خاتون کے ساتھ ہتک آمیز انداز میں پیش کرتی ہیں، جو مذہبی جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ ساحل مونگا نے پولیس کو حکم دیا کہ یہ پینٹنگز ضبط کی جائیں اور رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔