پنجاب، چین کے کلین ایئر الائنس میں شامل

فریقین پنجاب میں گرین ٹیکنالوجی متعارف، انسداد اسموگ کیلئے مل کر کام کریں گے،گوادرپرو
 بیجنگ (خصوصی رپورٹ )پنجاب میں فضائی آلودگی سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے کلین ایئر الائنس میں شامل ہو گیا ،فریقین پنجاب میں گرین ٹیکنالوجی متعارف، انسداد سموگ کیلئے سستے حل تیار کرنے پر مل کر کام کریں گے۔گوادر پرو کے مطابق پنجاب میں فضائی آلودگی سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے کیے ہیں جو صاف ہوا کی ٹیکنالوجیز اور صنعتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ اس معاہدے میں گرین ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے، مقامی جدت طرازی کو فروغ دینے اور پنجاب کے اندر استعداد کار بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق فریم ورک تعاون کے تحت  فریقین پنجاب میں گرین ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور سموگ سے متاثرہ اس صوبے کے لیے سستے حل تیار کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔