سینیٹ اقتصادی امور کمیٹی کا داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی تعمیر میں سست روی پر تشویش

 ڈویژن کے اندر مختص رقم سے زیادہ اخراجات کیے جا رہے ہیں، پاور ڈویژن کا انکشاف،حکام طلب  
اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی نے داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی تعمیر میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فنڈز کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت میں ہوا، جس میں اقتصادی امور ڈویڑن کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔اجلاس میں داسو ڈیم کی ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم ہے، جس میں کئی وزراء￿  ممبر ہیں۔ پاور ڈویژن کے حکام نے انکشاف کیا کہ ڈویژن کے اندر مختص رقم سے زیادہ اخراجات کیے جا رہے ہیں۔کمیٹی نے اگلے اجلاس میں وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کے حکام کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے کہا کہ وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی سے بار بار درخواست کی جاتی رہی ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں کا تحفظ کیا جائے