اسلام آباد(آئی این پی ) پارلیمنٹ ہائوس کے کیفے ٹیریا میں صفائی کا ناقص انتظام، کھانے میں سے لال بیگ نکلنے لگے ۔سینیٹ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں ایک رکن کی پلیٹ سے کاکروچ نکلا تو رکن نے اس کی ویڈیو بنا لی، رپورٹ کے مطابق یہ ناخوشگوار واقعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید وقار مہدی کے ساتھ پیش آیا۔وہ لنچ کر رہے تھے اور پلیٹ میں انھوں نے سینڈوچ اور سموسہ رکھا تو ایک چھوٹے لال بیگ کو پلیٹ میں موجود کھانے پر دوڑتے بھاگتے دیکھا گیا، سید وقار مہدی نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے بھی اس معاملی کی شکایت کی۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ریفریشمنٹ سے کاکروچ نکلنے پر سخت نوٹس لے لیا ہے