پی ٹی آئی سینئر رہنما 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری کے بعد جیل میں تھے
مختلف ٹیسٹ ، جن میں ای سی جی، بلڈ ٹیسٹ اور دیگر ضروری معائنے شامل ہیں
لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وہ اس وقت 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری کے بعد جیل میں تھے۔ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو دل اور بلڈ پریشر سے متعلق مسائل لاحق ہوئے، جس کے باعث انہیں ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کی فوری حالت کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف ٹیسٹ کروائے، جن میں ای سی جی، بلڈ ٹیسٹ اور دیگر ضروری معائنے شامل ہیں تاکہ بیماری کی درست تشخیص کی جا سکے