خالد خٹک کو سربراہ نیکٹا تعینات کردیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)خالد خٹک کو سربراہ نیکٹا تعینات کردیا گیا ہے ۔ترجمان نیکٹا کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر محمد خالد خان خٹک کو نیشنل کوارڈینیٹر کا چارج دے دیا گیا۔ خالد خان خٹک اس وقت نیکٹا میں تعینات سینئر ترین افسر ہیں۔ترجمان نیکٹا کے مطابق خالد خان خٹک میمبر کاؤنٹر ٹیررزم نیکٹا کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔خالد خان خٹک 29 سال کی پولیس سروس کا تجربہ رکھتے ہیں۔نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا تعینات ہونے سے پہلے متعدد اہم پوسٹوں پر فائز رہے۔