تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ عہدوں پر کئی اہم فوجی کمانڈروں کی تقرری کردی۔ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح افواج کا چیف آف جنرل سٹاف مقرر کیا گیا ہے، امیر کیومر حیدری کو ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ میجر جنرل احمد واحدی کو اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی کو آئی آر جی سی کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، حجت الاسلام طیب کو بھی نئی ذمہ داری سونپتے ہوئے بسیج تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔