عمران خان کی رہائی اور پارٹی کی تحریک میرے لئے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے
میرے خلاف جو سازشیں کی گئیں بانی باہر آئیں گے تو اس کا حساب لوں گا:سابق وزیراعلی
پشاور(آئی این پی ) سابق وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپو ر نے کہا ہے 27 ستمبر کو اپنی طاقت کے ساتھ پارٹی کیلئے نکلوں گا لیکن لوگ کنفیوژ ہیں،عمران خان کی رہائی اور پارٹی کی تحریک میرے لئے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، میرے خلاف جو سازشیں کی گئیں بانی باہر آئیں گے تو اس کا حساب لوں گا، بانی پی ٹی آئی کا آخری پیغام مجھے ہٹانے کے بعد حکومت سے متعلق آیا تھا، بانی کا پیغام تھا حکومت جائے یاگورنرراج لگتا ہے، ڈرون حملے نہیں ہونے چاہئیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سہیل آفریدی میرا چھوٹا بھائی ہے اسے ٹکٹ بھی میں نے دیا ہے، پارلیمانی بورڈ میں انہیں ٹکٹ نہیں مل رہا تو میں نے لڑ کر ٹکٹ دلوایا۔انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو جنہوں نے لیڈ کرنا ہے یہ ان کی ذمہ داری ہے، اس روز پارٹی کا پلان جو ہوگا میں اس پر عمل کروں گا۔