اترپردیش: شوہر کی دھمکی پر اہلیہ نے چھت سے چھلانگ لگادی

اترپردیش: شوہر کی دھمکی پر اہلیہ نے چھت سے چھلانگ لگادی

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، جہاں ارچنا نامی خاتون نے اپنے شوہر سونو کی جانب سے بار بار چھت سے چھلانگ لگانے کے لیے اُکسانے کے بعد دوسری منزل کی چھت سے چھلانگ لگادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔خاتون کی شادی تقریباً 6 سال قبل سونو سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں، عمر 4 اور 2 سال۔ اہل خانہ کے مطابق شادی پر تقریباً 10 لاکھ روپے خرچ کیے گئے تھے، لیکن سسرال والے مزید 5 لاکھ روپے اور ایک موٹرسائیکل کے خواہشمند تھے۔ ارچنا کو مزید جہیز کے حصول کے لیے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔