اترپردیش کے ضلع جونپور میں 75 سالہ کسان سنگرو رام شادی کے اگلے ہی دن اچانک انتقال کر گئے۔
اطلاعات کے مطابق ان کی پہلی اہلیہ ایک سال قبل وفات پا گئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے 35 سالہ منبھاوتی سے کورٹ میرج کی اور مندر میں ایک سادہ تقریب بھی رکھی گئی۔منبھاوتی کی بھی یہ دوسری شادی تھی اور اس کے پہلے شوہر سے اس کے 3 بچے تھے (دو بیٹیاں اور ایک بیٹا)۔ سنگرو رام نے شادی کے دوران یقین دلایا تھا کہ وہ بچوں کی کفالت کریں گے۔
اہل خانہ کے مطابق شادی کے اگلی صبح ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور اسپتال لے جانے پر ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔سنگرو کی اچانک موت پر رشتہ داروں نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور پولیس میں مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔