لاہور کے علاقے واٹرلینڈ سگیاں میں ایک گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، فوری کارروائی کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے ہوئے زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔