اسلام پورہ کے علاقے میں ایک گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت مٹی سے بنائی جا رہی تھی کہ اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں ندیم (25 سال) اور فاروق (20 سال) ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو زندہ نکال لیا اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے میوہ اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے تعمیراتی کاموں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔