موٹرسائیکل سوار ٹرک سے ٹکرا کر ہلاک

 26 سالہ حسین مشتاق ٹریفک حادثہ میں جان کی بازی ہار گیا18 سالہ بابر تاج جناح ہسپتال منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹھوکر قطار بند روڈ میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار مزدہ ٹرک میں جا لگا 26 سالہ نوجوان جاں بحق اور 18سالہ نوجوان زخمی ہوگیا ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل اور ٹرک کے مابین ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل سوار مزدہ ٹرک میں جا لگاٹریفک حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوا 26 سالہ حسین مشتاق ٹریفک حادثہ میں جان کی بازی ہار گیا18 سالہ بابر تاج کو جناح ہسپتال زخمی حالت میں منتقل کردیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی