موٹرسائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق

حادثہ دھرم پورہ انڈر پاس میں پیش آیا، متوفی کی شناخت نہ ہو سکی
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں موٹرسائیکل سوار انڈر پاس کے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے علاقہ دھرم پورہ میں تیز رفتار نامعلوم موٹرسائیکل سوار انڈر پاس میں فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا اور شدید زخمی ہو نے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گیا، آخری اطلاعات تک متوفی نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی۔متعلقہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔