لاہور اور قصور میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاک فوج کی کوششیں جاری

لاہور اور قصور میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاک فوج کی کوششیں جاری

لاہور اور قصور کے علاقے حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد پاک فوج نے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں بھرپور حصہ لیا ہے۔

 دریاۓ ستلج اور راوی میں جاری مشترکہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کے تحت فوج نے دن رات متاثرین کی مدد کے لیے کام کیا۔پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے درجنوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو خوراک، صاف پانی اور ادویات فراہم کیں۔ ساتھ ہی، فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے تاکہ متاثرین کو فوری طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

متاثرین نے پاک فوج کے جوانوں کی قربانی اور خدمت کے جذبے کو سراہا اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ حکام کے مطابق تمام متعلقہ محکمے سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں اور امدادی عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ محفوظ مقامات تک پہنچ سکیں۔پاک فوج کا موقف ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔