بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں دریائے ستلج سے ملحقہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
افواجِ پاکستان سمیت تمام متعلقہ محکمے دن رات متاثرین کی خدمت اور بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپس میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرہ افراد کو علاج اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جاری ریسکیو آپریشن، طبی امداد اور بحالی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔