سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کی تازہ صورتحال جاری

سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کی تازہ صورتحال جاری

کراچی: سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
گڈو بیراج پر پانی کی آمد 385,055 کیوسک اور اخراج 356,834 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سکھر بیراج پر آمد 499,850 کیوسک اور اخراج 446,470 کیوسک ہے۔ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 326,942 کیوسک اور اخراج 306,887 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔صوبائی حکومت دریائے سندھ کے بیراجوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ پانی کے بہاؤ اور ممکنہ خطرات کا فوری جائزہ لیا جا سکے۔