سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی کامیاب کینسر سرجری، صحت یابی کی راہ پر گامزن

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی کامیاب کینسر سرجری، صحت یابی کی راہ پر گامزن

واشنگٹن: کینسر میں مبتلا سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی کامیاب سرجری مکمل کر لی گئی، جس میں ان کی جلد سے کینسر زدہ خلیے نکال دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سابق صدر کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور وہ مکمل آرام کر رہے ہیں۔ سرجری کے بعد ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اب مزید علاج کی ضرورت نہیں ہے۔اس سے قبل 2023 میں بھی جوبائیڈن کی چھاتی سے کینسر زدہ خلیہ نکالا گیا تھا۔ کچھ ماہ قبل ان کے آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ انہیں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور یہ مرض ان کی ہڈیوں تک بھی پھیل چکا ہے۔ماہرین کے مطابق حالیہ سرجری کے بعد جوبائیڈن کی مجموعی صحت میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے اور وہ ڈاکٹرز کی نگرانی میں بحالی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔