پولیس کی ملی بھگت سے اشتہاری نے اپنی جگہ دوست کو عدالت پیش کردیا

عدالت نے ملزم کی ضمانت کینسل کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا،جیل جاتے ہوئے ملزم نے عدالت میں جا کر جج کو سچ بتا دیا،مقدمہ درج 
اسلام آباد (آئی این پی )پولیس کی ملی بھگت اشتہاری ملزم نے اپنی جگہ دوست کو عدالت پیش کروا دیا،عدالت نے ملزم کی ضمانت کینسل کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا،جیل جاتے ہوئے ملزم نے عدالت میں جا کر جج کو سچ بتا دیا،مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق اسلام آباد کچہری میں جعل سازی کا عجیب واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھانہ لوئی بھیر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم نے اپنی جگہ اپنے دوست کو عدالت میں پیش کردیا،واقعہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں پیش آیا،اشتہاری ملزم بلال خان نے اپنی جگہ اپنے دوست شاہد کریم نامی شخص کو عدالت میں پیش کردیا۔جعلی شتہاری مبینہ طور پر پولیس کی ملی بھگت س پیش کیا گیا، عدالت نے ضمانت مسترد کرکے دوست کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا، عدالت سے حوالات لے جاتے ہوئے ملزم نے دوبارہ عدالت جانے کی استدعا کی۔دوبارہ عدالت کے روبرو پیش ہوکر ملزم نے اقرار کیا کہ میں اصلی ملزم نہیں ہوں۔دوست کی جگہ پیش ہونیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا، بعدازاں تھاںہ لوہی بھیر نے اصلی اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کرلیا،دونوں دوست اکٹھے جیل پہنچیں گے۔