حکمران طبقہ اور شوگر مافیا ملی بھگت سے عوام کو لوٹ رہے ہیں: بیرسٹرسیف

عوام کی جیبوں سے 38ارب نکال کر مافیا کو دیا گیا، چینی سکینڈل کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں
پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے چینی سکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقہ اور شوگر مافیا ملی بھگت سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔اپنے  ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گندم کے بعد چینی کے کھیل سے شوگر مل مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا، عوام کی جیبوں سے 38ارب نکال کر مافیا کو دیا گیا، چینی سکینڈل کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اور شوگر مافیا ملی بھگت سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔صوبائی مشیر اطلاعاات کا کہنا تھا کہ پہلے برآمد، پھر درآمد کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، 110روپے پر شور مچانے والوں کو اب سانپ سونگھ گیا ہے، حکومت نے چینی کی قیمت 200روپے فی کلو تک پہنچا دی ہے۔