سرکاری لکڑی چوری ،3افرادکیخلاف مقدمہ درج

بورے والا (خصوصی رپورٹ)سرکاری لکڑی چوری کر نے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ملزموں نے 363ای بی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے درخت چوری کیے ، فاریسٹ آ فیسر محمد الیاس کو درخت چوری کیے جانے کی اطلاع ملی تو وہ جب 363ای بی کے علاقہ میں جائے وقوعہ پر پہنچے تو ملزم ڈیڑھ لا کھ روپے مالیت کی لکڑی چوری کر کے فرا رہو چکے تھے، تھانہ شیخ فاضل پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ۔