ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ) فیصل آباد شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرالر میں تصادم،دو افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ جاٹ نگر چوکی کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔زخمیوں میں 50 سالہ شہباز اور 40 سالہ ارشد شامل ہیں، جنہیں مزید طبی امداد کے لیے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔