فیصل آباد: پولیس کی کارروائی شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد تھانہ گلبرگ کے علاقے میں شہریوں سے مبینہ طور پر راہزنی کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان آصف اور اویس نے شہریوں سے ایک لاکھ 87 ہزار 500 روپے چھین کر فرار ہونے کی واردات کی تھی۔ایس ایچ او تھانہ گلبرگ انسپکٹر عبدالغفار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ کی مکمل برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔سی پی او فیصل آباد کے مطابق راہزنی اور ڈکیتی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔