سرگودھا، شادی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(آئی این پی )سرگودھا میں شادی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق مدعی نے بیان میں بتایا ہے کہ ملزمان نے شادی کی رسومات کے لیے 6 لاکھ 35 ہزار روپے لیے تھے۔نوکری کا جھانسہ، افغانستان سے لاہور آنے والی خاتون کو ورثا سے ملوادیا گیا۔متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ شادی کی تاریخ قریب آتے ہی ملزمان نے فونز بند کر دئیے ہیں۔پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔